پاکستان

پمز اسلام آباد میں جاں بحق کورونا مریضوں کی تعداد 68 ہوگئی، 14 کی حالت تشویشناک

[ad_1]

پمز اسپتال سے 150 کورونا مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں فوٹو: فائل

پمز اسپتال سے 150 کورونا مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں زیر علاج کورونا کے مریضوں میں سے اب تک 68 مریض جاںبحق ہوچکے ہیں جب کہ مزید 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پمز اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال میں اب تک کورونا کے شبہہ میں 6334 مریضوں کا معائنہ کیا جاچکا ہے۔ جن میں سے اب تک 5965 مریضوں کے سواب ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ اسپتال میں اب تک 1324 مریضوں میں کورونا کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ اسپتال میں اب تک 293 مریض داخل کئے گئے ہیں جب کہ دیگر باقی تمام مریضوں کو گھروں اور دیگر قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے۔ اسپتال میں لائے گئے مریضوں میں سے 150 صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں اب تک کورونا سے متاثرہ 68 مریض جاں بحق ہوچکے جبکہ مزید 14مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ان تمام 14 مریضوں کو وینٹی لیٹر پر رکھا ہوا ہے۔ اسپتال میں اس وقت 62 مریض داخل ییں جن میں آئیسولیشن وارڈ میں 16، آئی سی یو میں 14، اسپتال کی پرائیوٹ وارڈ کے گراؤنڈ فلور میں 19 جب کہ پرائیوٹ وارڈ کے پہلے فلور میں 13 مریض داخل ہیں۔



[ad_2]

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Welcome! It looks like you're using an ad blocker. That's okay. Who doesn't? But without advertising-income, we can't keep making this site awesome.