بین الاقوامیکوروناوائرس

21 جون تک حالات معمول پر آجائیں گے ، سعودی وزارت صحت کا اھم اعلان

سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ 21 جون تک سعودی عرب میں حالات معمول پر آجائیں گے، صحت منصوبہ توقع کے عین مطابق کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کے تمام علاقوں میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے مقررہ حفاظتی تدابیر کی پوری طرح سے پابندی کی تو 21 جون تک حالات معمول پر آسکتے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان سے پریس بریفنگ میں پوچھا گیا تھا کہ کیا 21 جون تک سعودی عرب میں حالات معمول پر آجائیں گے۔

ڈاکٹر العبد العالی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں صحت منصوبہ توقع کے عین مطابق کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مئی میں انفیکشن کی شرح ایک سے بھی کم ہوگئی تھی تاہم حالیہ دنوں میں اس میں اضافہ ہوا ہے۔ کوویڈ 19 سے متاثرہ افراد کے ساتھ ملنے جلنے سے وائرس پھیل رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو ہم احتیاط کے ساتھ روز مرہ زندگی کی طرف لوٹ سکتے ہیں، اس سے وائرس کے پھیلاؤ کی شرح پھر کم ہو جائے گی اور مطلوبہ نتائج ملیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Welcome! It looks like you're using an ad blocker. That's okay. Who doesn't? But without advertising-income, we can't keep making this site awesome.