پاکستان

پی آئی اے طیارہ حادثہ رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

[ad_1]

72 سالوں میں طیارہ حادثہ کے 12 واقعات ہوئے تاہم بروقت تحقیقات ہوئی نہ رپورٹ سامنے آئی، غلام سرور خان فوٹو، فائل

72 سالوں میں طیارہ حادثہ کے 12 واقعات ہوئے تاہم بروقت تحقیقات ہوئی نہ رپورٹ سامنے آئی، غلام سرور خان فوٹو، فائل

 اسلام آباد: وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پی آئی اے طیارہ حادثہ رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پی آئی اے طیارہ حادثہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، 72 سالوں میں طیاروں کے حادثات کے 12 واقعات ہوئے ہیں، ان 12 واقعات کی بروقت تحقیقات ہوئی نہ رپورٹ سامنے آئی جب کہ ذمہ داروں کا تعین اور سزا کے بارے میں بھی کوئی نہیں جان سکا۔

غلام سرور خان نے کہا کہ طیارہ حادثہ میں 97 افراد شہید ہوئے، اسی رات ایک ٹیم تشکیل دی، اسی رات یہ بورڈ کراچی پہنچا اور اس نے اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا، انکوائری بورڈ نے احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔

 



[ad_2]

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Welcome! It looks like you're using an ad blocker. That's okay. Who doesn't? But without advertising-income, we can't keep making this site awesome.