بین الاقوامیکھیل

سعودی شہزادی ریما بنت بندر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی رکن منتخب

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے جمعے کو اجلاس میں شہزادی ریما بنت بندر کو کمیٹی کا رکن منتخب کیا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمیٹی کا اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزین میں ہوا ہے۔ صدارت انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر تھامس نے کی۔
اس موقع پر سعودی اولمپک کمیٹی کے چیئرمین اورکھیلوں کے وزیر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی موجود تھے۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی مجلس عاملہ نے شہزادی ریما کا نام جون میں رکنیت کے لیے پیش کیا تھا-

شہزادی ریما کو 2014 میں فوربس میگزین نے 200 طاقتور عرب خواتین کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ ان کا شمار ان خواتین میں ہوتا ہے جو اپنی مثالی کارکردگی کی بنیاد پر اپنی شخصیت کو منواتی ہیں۔ شہزادی ریما کو ان کی خدمات کے صلے میں 2017 میں محمد بن راشد آل مکتوم ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان شاہی خاندان کی پہلی خاتون ہیں جنہیں سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ شہزادی ریما اس سے پہلے تاجر خاتون کے طور پر اپنی صلاحیتیں منوا چکی ہیں۔

یاد رہے کہ شہزادی ریما بنت بندر ان دنوں امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر کے طور پر تعینات ہیں۔ اس سے قبل وہ سپورٹس پبلک اتھارٹی کے چیئرمین کی سیکریٹری بھی رہ چکی ہیں۔ اس وقت جنرل اتھارٹی کو وزارت میں تبدیل نہیں کیا گیا تھا۔ شہزادی ریما سعودی اولمپک آرگنائزیشن کی چیئر پرسن بھی رہ چکی ہیں۔

۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button