پاکستان

پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کا چھٹی بار صدر منتخب

[ad_1]

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم اس کونسل کے دوسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں (فوٹو : فائل)

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم اس کونسل کے دوسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں (فوٹو : فائل)

پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا متفقہ طور پر صدر منتخب ہوگیا، پاکستان اس اہم عہدے پر چھٹی بار منتخب ہو رہا ہے۔

اقتصادی اور سماجی کونسل اقوام متحدہ کا ایک اہم ادارہ ہے، پاکستان اس کا چھٹی بار صدر منتخب ہوا ہے جب کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم دوسری بار اس کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں، وہ قبل ازیں سال 2005ء میں بھی اقتصادی اور سماجی کونسل کے صدر رہ چکے ہیں جب کہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں صرف دو سفارت کار ایک سے زائد بار اس اہم عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

اپنے خطاب میں منیر اکرم نے کہا کہ دنیا کو اس وقت کئی مسائل درپیش ہیں، کورونا کے عالمی معیشت اور صحت پر اثرات اور اس کا ممالک کی ترقی پر منفی اثر اہم مسئلہ ہے، بیرونی تسلط اور مقبوضہ علاقوں میں محصور اقوام پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، کورونا کی ویکسین کی تمام ممالک تک رسائی ہماری ترجیحات میں شامل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی انفرا اسٹرکچر، ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالیاتی وسائل پر کام اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی کوششوں کو مزید مضبوط کرنا بھی پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہیں، پاکستان بطور صدر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ اور ترقی پذیر ممالک تک اس کی رسائی پر بھی خصوصی توجہ دے گا۔



[ad_2]

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Welcome! It looks like you're using an ad blocker. That's okay. Who doesn't? But without advertising-income, we can't keep making this site awesome.