کوروناوائرس

پاکستان: کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے ،591 نئے کیسز اور4 اموات

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے591 نئے کیسز اور4 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزکی صرف10 ہزار 694 رہ گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 956 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر کیے گئے ٹیسٹوں کی تعداد 24 لاکھ 39 ہزار858 ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا سےمجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار235 ہوگئی ہے اور 2 لاکھ 75 ہزار 836 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 لاکھ92ہزار 765 افراد متاثر ہوئے۔
تحریک انصاف ہر محاذ پر ناکام ہو چکی، راجہ ابراہیم کیانی
سندھ ایک لاکھ 27 ہزار 965 کورونا کیسزکے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ پنجاب 96 ہزار178 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ خیبرپختونخوا35 ہزار720، اسلام آباد 15 ہزار493 اور بلوچستان میں 12 ہزار507 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر 2 ہزار 245 اور گلگت میں میں کورونا کیسز کی تعداد 2 ہزار 657 ہے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار188 اور سندھ میں 2 ہزار358 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار248، اسلام آباد 175، بلوچستان 141، ‏گلگت بلتستان64 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 61 ہے۔
ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے اثرات تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور اگست کے پہلے دس روز میں صرف چھ ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ ماضی کی نسبت سب سے کم ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کے تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Welcome! It looks like you're using an ad blocker. That's okay. Who doesn't? But without advertising-income, we can't keep making this site awesome.