Uncategorized

تربت: دہشت گردوں کے حملے میں لانس نائیک شہید،3 جوان زخمی ہوئے: آئی ایس پی آر

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) تربت کے نزدیک سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں ایک جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوب مشرقی تربت سے35 کلومیٹر دور جھکی پوسٹ کے نزدیک گشت کرنے والی سکیورٹی فورس کی ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لانس نائیک وسیم اللہ شہید جب کہ دیگر تین جوان زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران ملک میں سکیورٹی اداروں پر ہونے والے حملوں میں 22سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ جن میں سے بلوچستان میں 15، شمالی وزیرستان میں6 اور باجوڑ میں1اہلکار شہید ہوا۔ پاک فوج پاکستان سمیت علاقائی سطح پر فروغ امن میں کوشاں ہیں۔ پاکستان مخالف قوتیں گزشتہ  دو دہائیوں کی  کامیابیاں کو رائیگاں کرنا چاہتے ہیں۔ اجیت دوول کی کھلم کھلا دھمکیوں  کے بعد دہشتگردی  کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی سیاستدان اورسابق فوجی قیادت کھلے عام پاکستان توڑنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔پاکستان میں دہشتگردی  کے واقعات میں بھارتی ہاتھ کے واضح ثبوت ہیں۔ بلوچستان میں دہشتگردی کارروائیوں اور سٹاک ایکس چینج پرحملے بھارتی ہاتھ سامنے آیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button