Uncategorized

بین الافغان مذاکرات افغانستان میں امن کا نادر موقع، پاکستان مصالجانہ کردار جاری رکھے گا: شاہ محمود

 حزب  اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار  نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ دفتر خارجہ  کے مطابق انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات  کے دوران ان جذبات کا اظہار کیا۔ دوران ملاقات پاک افغان دو طرفہ تعلقات، افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری بین الافغان مذاکرات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار اور ان کے وفد کو وزارت خارجہ آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کا امن و استحکام، افغانستان میں مستقل امن سے مشروط ہے۔ پاکستان  خلوص نیت کے ساتھ افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ افغان مسئلے کے دیرپا حل کا واحد راستہ افغانوں کو قابل قبول سیاسی مذاکرات ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ آج عالمی سطح پر  پاکستان کے موقف کو سراہا جا رہا ہے۔ بین الافغان مذاکرات کی صورت میں افغان قیادت کے پاس افغانستان میں امن کی بحالی کا ایک نادر موقع ہے۔ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور  افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی ایمبیسڈر محمد صادق بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار کا یہ دورہ پاکستان اور افغانستان کے مابین وسیع تر دو طرفہ روابط کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کا اہم حصہ ہے۔ علاوہ ازیں افغانستان میں اقوام متحدہ امدادی مشن کیلئے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی مس ڈیبرا لیونز  نے گزشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔  دوران  ملاقات خطے میں امن و امان کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان شروع سے کہتا آ رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ ہم افغانوں کو قابل قبول مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے پر امن حل کے خواہاں ہیں۔ پاکستان گذشتہ چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ افغان مہاجرین کی باوقار، مرحلہ وار، وطن واپسی کو افغان امن عمل کا لازمی حصہ بنایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button