پاکستانکوروناوائرس

کرونا سے مزید19 جاں بحق، فعال کیس 28 ہزار سے زائد، دوسری لہر شدید

لاہور: پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر شدید،6 ہفتوں میں کیسز کی شرح 2 سے بڑھ کر 6 فیصد ہو گئی، مزید 19 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد7160ہو گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر اکرام اللہ دھاریجو، ارکان سندھ اسمبلی شرجیل میمن اور شیر محمد بلالانی جبکہ  لاہور میں ماتحت عدالتوں کے دو جج کرونا وائرس کا شکار، مزید 2128کیسزرپورٹ، تعداد 3لاکھ 59 ہزار 32 تک پہنچ گئی، 1379 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔  پاکستان میں کرونا کے 3لاکھ 23 ہزار824 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ، 28048 تک پہنچ گئی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جمعہ کے روز ہلکا بخار محسوس ہوا، کرونا ٹیسٹ کروایا تو نتیجہ مثبت آیا، طبیعت کافی بہتر ہے۔  صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ بیان میں کہاکہ اللہ تعالی انہیں شفاء کاملہ عطا فرمائے۔  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  اور مرین نواز شریف نے بھی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صحت یابی کیلئے نیک رمنائوں کا اظہار کیا۔ عالمی وبا کرونا وائرس کا شکار پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے کہا کہ عامر لیاقت کی طبیعت بگڑ چکی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے ملازمین کے کرونا ٹیسٹ لینے کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 10ملازمین کی رپورٹس مثبت آ گئی ہے۔  پاکستان میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 90.2 فیصد تک پہنچ گئی۔  مزید 599مریض صحتیاب ہو گئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی جانب سے عدالتوں میں کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں اور اسی سلسلہ میں ضلعی عدلیہ میں ججز، وکلاء اور سائلین کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے ہدایات نامہ بھی جاری کردیا گیا ۔ صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں میں فوکل پرسنز نامزدکر دیئے گئے ہیں۔ ماتحت عدالتوں کے مزید دو جج کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد آصف اور سول جج سمیرا جبار نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔ دونوں ججوں کی عدالتوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔  سعودی حکومت نے سیاحتی ویزے پر غیر ملکیوں کی مملکت میں آمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد سیاحت کے لئے کوئی بھی سعودی عرب نہیں جا سکے گا جبکہ سعودی ایوی ایشن ’گاکا‘ نے پی آئی اے سمیت تمام ائرلائنز کو ہدایات جاری کر دیں۔ امریکہ کی ایک اور کمپنی نے عالمی وبا کرونا کی ویکسین بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوا ساڑھے 94 فیصد مؤثر ہے‘ اسے 30 ہزار افراد پر آزمایا گیا۔ ویکسین تیسرے آزمائشی مرحلے میں بھی مؤثر ثابت ہوئی۔دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 48 لاکھ17 ہزار 106 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات کی تعداد 13 لاکھ24 ہزار457 ہوگئی ہیں۔دنیا بھرمیں کرونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 کروڑ81 لاکھ38 ہزار519 ہوگئی ہے۔امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، جبکہ مزید 500 اموات ہوئیں، کیسز کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ریجن بھر میں کروناکی دوسری لہر 269مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج سیالکوٹ میں کرونا وائرس کے باعث مزید ایک شہری جان بحق ہوگیا۔ سیالکوٹ میں 9 کیسز، گجرات میں3 کیسز سامنے آئے۔ ریجن کے مختلف ہسپتالوں میں269 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں مزید9 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ متاثرہ افراد میں دو ٹیچرز 4 ملازمین اور 3 سٹوڈنٹس شامل ہیں۔بلوچستان میں کرونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں میں تعطیلات جلد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم دسمبر سے ہوں گی۔ تین ماہ کی تعطیلات کے بعد مارچ سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Welcome! It looks like you're using an ad blocker. That's okay. Who doesn't? But without advertising-income, we can't keep making this site awesome.