کھیل

لاہور قلندرز کو شکست ، کراچی کنگز پہلی بار پی ایس ایل چیمپئن

لاہور: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔فاتح ٹیم نے 135 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان حاصل کرلیا۔ بابر اعظم نے فاتحانہ اننگز کھیلی، 63 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چوکے شامل تھے جبکہ چیڈویک والٹن 22 رنزکیساتھ نمایاں رہے،کپتان عماد وسیم نے وننگ شارٹ کھیل کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔اوپنر شرجیل خان 13 رنز بنا کر سمٹ پٹیل کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، الیکس ہیلز 11 رنز بنا کر دلبر حسین کی گیند پر بولڈ ہوئے، افتخار احمد 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ردرفورڈ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ دلبر حسین اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، سمٹ پٹیل ایک وکٹ حاصل کرسکے۔قبل ازیں کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل فائیو کے فائنل معرکے میں لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف دیا تھا۔پہلی وکٹ 68 رنز پر گری، تمیم اقبال 35 رنز بنا کر عمید آصف کا نشانہ بنے، فخر زمان 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔محمد حفیظ 2 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے، بین ڈنک 11 رنز بنا کر چلتے بنے، سمٹ پٹیل کو 5 رنز پر ارشد اقبال نے آؤٹ کیا، سہیل اختر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔محمد فیضان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ ویزے 14 اور شاہین آفریدی 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ارشد اقبال، وقاص مقصود اور عمید آصف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، کپتان عماد وسیم ایک وکٹ حاصل کرسکے۔بابراعظم کو میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button