کوروناوائرس

کرونا: وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی متاثر، سینیٹر کلثوم پروین سمیت 62جاں بحق

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔ پاکستان میں ایک ہزار 680 کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 62 افراد اس وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ مزید ایک ہزار 680 مریض صحتیاب ہوگئے۔ کرونا کے مجموعی کیسز 4 لاکھ 58 ہزار 968، جس میں سے 4 لاکھ 9 ہزار 85 صحتیاب جبکہ 9 ہزار 392 کا انتقال ہوا ہے۔ 9 نومبر کے بعد یومیہ کیسز کی یہ سب سے کم تعداد ہے۔  فعال کیسز کی مجموعی تعداد 40 ہزار 491 ہے۔ مسلم لیگ ن  کی سینیٹرکلثوم پروین جاں بحق، چیئر مین صادق سنجرانی کا اہل خانہ کو فون اظہار تعزیت کیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جج  جسٹس اسجد جاوید گھرال کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آگیا۔ سندھ میں ایک روز میں 19 اموات ہوئیں اور یوں صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 352 تک پہنچ گئیں۔ 644 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ صوبہ پنجاب میں 505 نئے کیسز، متاثرین ایک لاکھ 31 ہزار 933 ہوگئے۔ مزید 34 مریض لقمہ اجل بنے۔ اموات کی تعداد 3 ہزار 638 ہوگئی۔ خیبرپی کے میں مزید 235 افراد متاثر، مجموعی متاثرین کی تعداد 55 ہزار 183 ہوگئی۔ مزید 10 مریضوں کا انتقال، تعداد ایک ہزار 546 تک جا پہنچی۔ بلوچستان میں 17 کیسز سامنے آئے، مجموعی کیسز 17 ہزار 926 ہوگئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 179 پر برقرار ہے۔ اسلام آباد میں  مزید 140 کیسز کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 36 ہزار 257 تک جا پہنچی۔ وفاقی دارالحکومت میں مزید 2 مریض جاں بحق ہوئے، اموات بڑھ کر391 ہو گئیں۔ آزاد کشمیر میں 41 نئے کیسز سامنے ائے، متاثرین کی تعداد 8 ہزار 2 ہوگئی۔ مزید 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات 206 تک پہنچ گئیں۔ گلگت بلتستان میں 5 نئے کیسز رپورٹ، متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 827 ہوگئی۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 99 پر برقرار ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شفایاب ہونے  والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 9 ہزار 85 ہوگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خود کو آئسو لیٹ کر لیا انہوں نے آج صبح ٹیسٹ کرایا تھا وزیراعلیٰ ضروری سرکاری امور گھر سے نمٹاتے رہیں گے۔ عوام سے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ  کے جج میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال کا کرنا ٹیسٹ مثبت آ گیا جسٹس اسجاد جاوید گھرال نے خود کو گھر میں قرنطیہ کر لیا۔  پاکستان مسلم لیگ(ن)کی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کلثوم پروین کرونا کے باعث انتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے زیر علاج تھیں۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے مرحومہ کے اہلخانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اظہار تعزیت اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال سے ایوان بالا ایک انتہائی فعال رکن اور ملک تعمیری سوچ رکھنے والی مدبر، مخلص اور محنتی سیاستدان سے محروم ہوگیا۔ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ ایوان بالا میں سینیٹر کلثوم پروین کے مثبت کردار اور عوام کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،  دریں اثناء  سینٹ  کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چئیرمین سینٹر رحمان ملک نے سینٹر کلثوم پروین کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے دعا کی کہ  اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔ وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا  اظہار کیا ہے۔ پیر کو ایک بیان میں  وزیر انسداد منشیات نے دعا کی۔ اداکارہ نیلم منیر صحت یاب ہو گئیں ان کی رپورٹ بھی منفی آ گئی۔ انہوں نے اس موقع پر تمام مداحوں کا ان کیلئے دعا کرنے پر شکریہ ادا بھی کیا اور کہا کہ وہ بہت جلد اگلی وڈیو میں کووڈ  وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اب مکمل صحتیاب ہوکر دفتر جوائن کر لیا اور کوشش ہے کہ بقیہ کاموں کو جلد از جلد نمٹا دیا جائے۔  خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بعد اب ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلکس میں وینٹی لیٹر خراب ہونے سے کرونا سے متاثرہ خاتون جاں بحق ہو گئی خاتون کیلئے لواحقین نے کمپلکس انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا شوہر شرابا اور احتجاج کو دیکھ کر ایوب میڈیکل کمپلکس کے ڈاکٹر بھاگ گئے۔ 57 سالہ مسز جاوید تین روز سے ایوب میڈیکل کمپلکس میں زیر علاج تھیں۔ کرونا کی دوسری لہر کی وجہ سے سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکی پروازوں پر پابندی کے باعث پی آئی اے نے آج 21 دسمبر کو سعودیہ جانے والی18 پروازیں منسوخ کردی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 9739 اور 9760 ملتان، جدہ اور لاہور منسوخ کردی گئی جب کہ لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہور دمام لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی بھی منسوخ کردی گئی۔ اس کے علاوہ لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مدنیہ تا ملتان اور کراچی جدہ کراچی بھی منسوخ کی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق جب تک پروازوں کے اجازت نامے دوبارہ حاصل نہیں ہوتے تب تک پروازیں منسوخ رہیں گی اور متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی پروازوں پرایڈجسٹ کیا جائے گا۔ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کرونا میں مبتلا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت معلوم کی صدر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی عثمان بزدار کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ صوبائی وزراء نے بھی وزیراعلیٰ عثمان بزار کو ٹیلی فون کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ معمولی علاامت ہیں قوم سے دعا کی اپیل ہے۔ اعلیٰ عسکری قیادت نے بھی عثمان بزدار کو ٹیلی  فون کر کے خیریت دریافت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Welcome! It looks like you're using an ad blocker. That's okay. Who doesn't? But without advertising-income, we can't keep making this site awesome.