Uncategorizedبین الاقوامیپاکستان

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا وزارت دفاع کا دورہ،

پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزارت دفاع میں سیکرٹری دفاع جنرل ( ر) میاں محمد ھلال حسین سے خصوصی ملاقات کی ھے،اس موقع پر سیکرٹری دفاع معزز مہمان سعودی سفیر سے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہت اھمیت ڈیٹا ھے،دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا دائرہ کار مثالی ھے۔اور دونوں ممالک مزید تعاون کی وسعت کے لیے کوشاں ھیں، اس موقع پر سعودی سفیر نے بتایا کہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ اور دفاعی پیداوار کے میدان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اضافہ کرنے کی خواہش ھے۔انہوں نے پاکستان آرمڈ فورسز کے تربیتی اداروں میں قائم معیار کو برقرار رکھنے والی فوجی تربیت کو سراھا،سیکرٹری دفاع نے سفیر نواف بن سعید المالکی کو سی پیک منصوبوں کے ذریعے علاقائی معاشی تعاون سے پیدا ھونے والے مواقع سے آگاہ کیا ۔ سعودی سفیر نے پی او ایل سیکٹر میں سرمایہ کاری میں سعودی دلچسپی کو بھی اجاگر کیا۔ اور مستقبل قریب میں ٹھوس پیشرفت کی امید ظاھر کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Welcome! It looks like you're using an ad blocker. That's okay. Who doesn't? But without advertising-income, we can't keep making this site awesome.