پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان چین کا انٹیلی جنس ایگرکلچرسسٹم کے فروغ پر اتفاق، بیجنگ میں معاہدے پر دستخط

بیجنگ(آئی این پی ) چین اور پاکستان کے درمیان  پاکستان میں زرعی تعاون بڑھانے اور انٹیلی جنس ایگریکلچر سسٹم کے قیام کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق  وزارت برائے قومی فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ پاکستان کی جانب سے چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے چائنہ ایرو اسپیس کنسٹرکشن گروپ کمپنی لمیٹڈ(سی اے سی جی) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔اس  معاہدے پر دستخط چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70  ویں سالگرہ منانے کے  ایک حصے کے طور پر سی پیک کی اعلی معیار کی ترقی کے اگلے مرحلے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے پاک چین زرعی تعاون کا ثبوت ہے۔اس ایم او یو کے تحت  دونوں ممالک پانی اور کھاد کے مناسب استعمال اور پاکستان کے آب پاشی کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پورے پاکستان میں ماڈل پراجیکٹس ڈیزائن اور ان پر عمل درآمد کریں گے ، اور اس طرح معیار اور استعداد کے ذریعہ پیداوار میں اضافہ کریں گے۔معاہد ہ پاکستان میں ماہی گیری کی صنعت اور جھینگے کی فارمنگ کی ترقی میں بھی  مفید ثابت ہوگا۔ ملاقات کے دوران سفیر معین الحق  اور سی اے سی جی کے چیئرمین گاو فینگ نے پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید بنانے کے لئے  دیگرممکنہ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ، جو پائیدار معاشی نمو کی بنیاد رکھنے کے لئے حکومت کے سماجی و اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کی ترجیح ہے۔ جدید ٹیکنالوجی میں سی اے جی سی کی ممکنہ مہارت کے پیش نظر تعاون کے دیگر ممکنہ شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، جس میں سمارٹ سٹیز ، پانی صاف کرنے اور ک زلزلہ پروف تعمیراتی ایپلی کیشنز شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Welcome! It looks like you're using an ad blocker. That's okay. Who doesn't? But without advertising-income, we can't keep making this site awesome.