پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

اسلام آباد میں سعودی عرب کی جانب سے قائم سکول میں داخلوں کا آغاز

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سعودی عرب کی جانب سے یتیم بچوں کے لیے قائم سکول دار علی بن ابی طالب نے کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد پرائمری جماعتوں میں نئے داخلوں کا آغاز کر دیا ہے۔
دار علی بن ابی طالب انگلش میڈیم سکول اسلام آباد میں سعودی عرب کی طرف سے یتیم بچوں کی مفت تعلیم کے لیے فیڈرل بورڈ سے منظور شدہ انگلش میڈیم سکول ہے۔
سکول میں مفت تعلیم مفت ہاسٹل مفت کھانا پینا اور تمام سہولیات کے ساتھ بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔
سکول پرنسپل کے مطابق طالب علم کا داخلہ ٹیسٹ انٹرویو پاس ہونے کی صورت میں ہی ممکن ہے۔ طالب علم کی عمر چھے سال سے کم اور بارہ سال سے زیادہ نہ ہو۔ داخلے کے لیے بیان حلفی بھی جمع کرنا ضروری ہو گا جس کے لیے داخلہ فارم سکول سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
طالب علم کے تمام کاغذات جمع ہونے اور ٹیسٹ انٹرویو کے بعد جو طلباء میرٹ پر پورا اتریں گے ان کا داخلہ سعودی عرب ہیڈ آفس سے تصدیق ہونے کے بعد طالب علم کو باقاعدہ فون کر کے بلایا جائے گا۔
دار علی بن ابی طالب میں اس وقت 200 سے زائد یتیم طلبا و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
کورونا پابندیوں کے باعث سکول بند ہونے کی وجہ سے طلبا کو گھروں میں بھیج دیا گیا تاہم مرحلہ وار سکول کو کھول دیا گیا ہے۔ مکمل پابندیاں ختم ہونے کے بعد اب نئے داخلوں کا فیصلہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Welcome! It looks like you're using an ad blocker. That's okay. Who doesn't? But without advertising-income, we can't keep making this site awesome.