بین الاقوامی

پاکستان میں چین کے ثقافتی سینٹر کی جانب سے چین کے نئے سال 2021ء کے موقع پر آن لائن تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے

پاکستان میں چین کے ثقافتی سینٹر کی جانب سے چین کے نئے سال 2021ء کے موقع پر آن لائن تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے

چین کا نیا سال 12 فروری کو منایا جائے گا

پاکستان میں قائم چین کے ثقافتی سینٹر کی جانب سے، چین کے نئے سال کی سلسلہ وار ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جو 4 فروری سے 12 فروری 2021ء تک چائنہ کلچرل سینٹر پاکستان کے آفیشل فیس بک بیج پر دیکھی جاسکیں گی۔
https://www.facebook.com/cccenterinpak/

چین کےنئے سال کو جشن بہاراں میلہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی تاریخ 4000 سال سے زیادہ ہے۔ یہ تہوار 12 ویں قمری مہینے کے آخری دن کی شام سے لے کر نئے قمری سال کے 15 ویں دن تک منایا جاتا ہے۔ چینی عوام نئے سال کو اپنے خاندان کے ساتھ مل جل کر گزارتے ہیں۔

پاکستان میں چین کے ثقافتی سینٹر کی جانب سے مختلف آن لائن پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں “پیپر کٹنگ” ، “چینی نئے سال کی ورچوئل نمائش” ، “لونگ چھوان سیلادن ٹور” ، “آئس شو” اور تقافتی رقص وغیرہ شامل ہیں۔
یہ سال پاکستان میں چائنا کلچرل سنٹر اور جنوبی چین کے صوبہ جیانگسی کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے مابین تعاون کا سال بھی ہے۔

اس کے علاوہ چین اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لئے، پاکستان میں چائنا کلچرل سنٹر بھی متعدد بھرپور اور متنوع ثقافتی تقریبات کی میزبانی کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Welcome! It looks like you're using an ad blocker. That's okay. Who doesn't? But without advertising-income, we can't keep making this site awesome.