پاکستان

یوم یکجہتی کشمیر “کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ کشمیری بھائیوں کو حق خود ارادیت ملنے تک چین و سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ اسامہ خلیل

”یوم یکجہتی کشمیر “کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ کشمیری بھائیوں کو حق خود ارادیت ملنے تک چین و سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔
اسامہ خلیل

اسلام آباد کے معروف سماجی و سیاسی رھنما جناب اسامہ خلیل نے ذرائع ابلاغ کو جاری بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے بے گناہ عوام کو دبانے ، ڈرانے اور محکوم بنانے کے لئے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی افواج سرینگر میں اتار کر ہٹ دھرمی کا ثبوت دیا۔ ہندوستانی فوج کے ظالمانہ ہتھکنڈوں ، ظلم و جبراورسفاکانہ قتل عام کے باوجود آج بھی کشمیر کے عوام اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ان کی جدوجہد دن بدن تحریک کو صورت مزید تقویت پکڑ رہی ہے جبکہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو دبانے کی خاطرہندوستان 70 سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی شرمناک مثالیں قائم کر رہا ہے۔
عالمی برادری مسئلہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قراردادوں پر ہر صورت عمل کروائے اور وہاں ہونے والے قتل عام کو فوری طور پر بند کروائے ۔ کشمیری نوجوانوں نے دنیا بھر میں ہر عالمی فورم ، انسانی حقوق کی عالمی ، علاقائی تنظیموں کا دروازہ کھٹکھٹا کر اور سوشل میڈیا کے ذریعہ ہندوستانی جبر و تسلط کو اجاگر کرکے عالمی رائے عامہ کو اپنے حق خودارادیت کے ساتھ ہم آہنگ کر دیا ہے۔
ہندوستان مقبوضہ کشمیر ہی نہیں پاکستان سے ملحقہ آزاد کشمیر پر بھی نظربد جمائے بیٹھا ہے اور اس پر شب خون مارنے کیلئے پاکستان کو دہشت گردی کے ذریعے منتشر کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔
کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی درحقیقت پاکستان کی تکمیل و استحکام کی جدوجہد ہے جس کا دامے‘ درمے‘ سخنے عملی ساتھ دینا پاکستان کے حکمرانوں اور عوام کی بنیادی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Welcome! It looks like you're using an ad blocker. That's okay. Who doesn't? But without advertising-income, we can't keep making this site awesome.