پاکستان

کشمیریوں کی جدوجہد مزید تقویت پکڑ رہی ہے، مقررین

مشائخ و علماءکونسل پاکستان کے زیر اہتمام ” یکجہتی کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں “ کے عنوان سے مشاورتی اجلاس ہوا جس پیر فیاض الحسن قادری ، مولانا فضل الرحمن خلیل ، محترمہ عظمیٰ گل ،علامہ سعید الرشید عباسی، مولانا سجاد شاہدسمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔اس موقع پر پیر فیاض الحسن نے کہا آج عہد کرتے ہیں کہ کشمیری بھائیوں کو حق خود ارادیت ملنے تک چین و سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ مقبوضہ جموں کشمیر کے بے گناہ عوام کو دبانے ، ڈرانے اور محکوم بنانے کے لئے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی افواج سرینگر میں اتار کر ہٹ دھرمی کا ثبوت دیا۔ مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے ظالمانہ ہتھکنڈوں ، ظلم و جبراورسفاکانہ قتل عام کے باوجود آج بھی کشمیر کے عوام اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ان کی جدوجہد دن بدن تحریک کو صورت مزید تقویت پکڑ رہی ہے جبکہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو دبانے کی خاطرہندوستان 70 سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی شرمناک مثالیں قائم کر رہا ہے۔عالمی برادری مسئلہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قراردادوں پر ہر صورت عمل کروائے اور وہاں ہونے والے قتل عام کو فوری طور پر بند کروائے۔ محترمہ عظمی گل نے اپنے خطاب میں کشمیری عوام کشمیری نوجوانوں نے دنیا بھر میں ہر عالمی فورم ، انسانی حقوق کی عالمی ، علاقائی تنظیموں کا دروازہ کھٹکھٹا کر اور سوشل میڈیا کے ذریعہ ہندوستانی جبر و تسلط کو اجاگر کرکے عالمی رائے عامہ کو اپنے حق خودارادیت کے ساتھ ہم آہنگ کر دیا ہے۔صاحبزادہ سعید الرشید عباسی کا کہنا تھا ہندوستان مقبوضہ کشمیر ہی نہیں پاکستان سے ملحقہ آزاد کشمیر پر بھی نظربد جمائے بیٹھا ہے اور اس پر شب خون مارنے کیلئے پاکستان کو دہشت گردی کے ذریعے منتشر کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں جن کا سد باب کرنے کئلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ایم ،پی ،اے مولانا معاویہ اعظم نے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی درحقیقت پاکستان کی تکمیل و استحکام کی جدوجہد ہے جس کا دامے‘ درمے‘ سخنے عملی ساتھ دینا پاکستان کے حکمرانوں اور عوام کی بنیادی اخلاقی ذمہ داری ہے۔اسکے علاوہ عبدالحمید لون اور مولانا سجاد شاہد سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔جبکہ پروگرام کے آخر میں شہداءکشمیر کے لئے دعا مغفرت اور تحریک کشمیر کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Welcome! It looks like you're using an ad blocker. That's okay. Who doesn't? But without advertising-income, we can't keep making this site awesome.