بین الاقوامی

سعودی ولی عھد محمد بن سلمان پر الزامات سے متعلق امریکی رپورٹ بغض و عناد پر مشتمل ھے،جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہں ھے۔مولانا فضل الرحمان خلیل

مولانا فضل الرحمان خلیل نے ذرائع ابلاغ کے لیے جاری بیان میں کہا کہ ھم جمال خاشقجی کے قتل کے جرم سے متعلق کانگریس کو پیش کی جانے والی رپورٹ کو پوری امت مسلمہ مسترد کرتی ہے۔
ھم یہ سمجھتے ھیں کہ سعودی شہری جمال خاشقجی کے قتل کی واردات پر امریکی کانگریس کو پیش کی جانے والی رپورٹ محض بغض و عناد اور منفی پراپیگنڈا پر مشتمل ہے، اس سے صاف ظاھر ھورھا ھے کہ مغرب مسلم ممالک کے باھمی اتحاد اور معاشی استحکام کی پالیسیوں سے خائف ھے۔
مولانا فضل الرحمان خلیل کا کہنا تھا کہ مبینہ رپورٹ میں سعودی قیادت سے متعلق مذکور غلط اور توہین آمیز نتائج بے بنیاد اور کردار کشی کے زمرے میں آتے ھیں ،
یہ نتائج کسی بھی حالت میں قابل قبول نہیں ہیں۔ رپورٹ بہت ساری غلط معلومات اور نتائج پر مشتمل ہے۔
جبکہ جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث گروہ کے خلاف سعودی عدالت نے بھی تحقیقات کی ھیں، اور جمال کے اھل خانہ ان تحقیقات سے مطعمن بھی ھیں ۔

ولی عھد محمد بن سلمان پر الزامات سے متعلق امریکی رپورٹ بغض و عناد پر مشتمل ھے،جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہں ھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Welcome! It looks like you're using an ad blocker. That's okay. Who doesn't? But without advertising-income, we can't keep making this site awesome.