بین الاقوامی

مسجد نبوی میں آنے کے لئے پیدل انڈر پاس تیار،زائرین کے لئے مزید سہولت

مسجد نبوی میں آنے کے لئے پیدل انڈر پاس تیار زائرین کے لئے مزید سہولت ۔
مدینہ منورہ کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی سہولت اور سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ کم کرنے کے لیے 4انڈر پاس تیار کرلئے۔ مدینہ منورہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیدل انڈر پاس نمبر 2 اور 3 کی لمبائی 125 میٹر ہے جن کے دونوں اطراف 4 الیکٹرک سیڑھیاں اور معذور افراد کے لیے آمد ورفت کے راستے بنائے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر سرنگوں کے اندر 12 برقی سیڑھیاں اور عام سیڑھیاں بھی تیار کی گئی ہیں جن سے گزر کر مسجد نبوی کی شمالی سمت تک بہ آسانی پہنچا جا سکتا ہے۔ ان پیدل راستوں کی تیاری سے جہاں زائرین کو مسجد نبوی تک براہ راست رسائی کی سہولت ملے گی وہیں مسجد کے گرد مرکزی مقام تک گاڑیوں کے رش سے بھی بچا جاسکے گا۔مسجد نبوی تک پیدل رسائی کے لیے تیار کردہ ان چاروں زمین دوز راستوں کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ سرنگوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایئرکنڈیشن کا بندوبست ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Welcome! It looks like you're using an ad blocker. That's okay. Who doesn't? But without advertising-income, we can't keep making this site awesome.