پاکستانسیر و سیاحت

پاکستان نے کرتار پور کھولا‘ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد جاری: صدر علوی

اسلام آباد؛ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسلام امن، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ہمیں حضور اکرمﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ قائداعظم محمد علی جناح مذہبی ہم آہنگی کے زبردست قائل تھے اور قیام پاکستان کے بعد بھی انہوں نے ملک میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور انہیں برابر کے حقوق دینے کا پرچار کیا۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں ایک روزہ  بین الاقوامی  بین المذاہب امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب لوگوں کے درمیان امن اور مذہبی ہم آہنگی کا درس دیتے ہیں، حضور اکرمﷺ کا طریقہ کار ہمارے لیے مشعل راہ ہے جسے خلفائے راشدین نے بھی جاری رکھا۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلام مذہبی منافرت کے سخت خلاف ہے، بھارت میں مسلمانوں کی تاریخ کو مسخ کرکے ان کے خلاف ظلم و تشدد ہورہا ہے اور مسلمانوں کے خلاف قوانین بنائے جا رہے ہیں۔  پاکستان نے مذہبی ہم آہنگی کے لیے کرتارپور راہداری کو کھولا ہے۔ صدر  نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب ان کے لیے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد اور ان کے رفقا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد مرحوم کا بین المذاہب ہم آہنگی میں بھرپور کردار رہا ہے اور انہوں نے مختلف مذاہب اور مکاتب فکر کے لوگوں کو جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ صدر نے کہا کہ دنیا کو اچھی قیادت کی ضرورت ہے، مذہب، رنگ اور نسل کی بنیاد پر منافرت کے پیچھے استحصال کا نظریہ کارفرما ہے، انسانی استحصال بند ہونا چاہئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Welcome! It looks like you're using an ad blocker. That's okay. Who doesn't? But without advertising-income, we can't keep making this site awesome.