بزنسپاکستان

سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے حکومت پاکستان کیساتھ دو معاہدوں پر دستخط

چیئرمین محترم احمد بن عقیل الخطیب کی جانب سے، فنڈ کے سی ای او سلطان بن عبد الرحمن المرشد نے آج جمہوریہ پاکستان کے ساتھ 4.2 بلین ڈالر کے دو اقتصادی معاہدوں پر دستخط کیے۔ پہلے معاہدے میں سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے مرکزی بینک میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کی مدد کے لیے 3 بلین ڈپازٹ شامل کئے گئے ہیں جن کا مقصد کورونا وباء سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات میں مدد کرنا ہے۔ اس معاہدے پر پاکستان کے مرکزی بینک کے گورنر جناب رضا باقر اور فنڈ کے سی ای او نے کراچی میں قونصل جنرل بندر بن فہد الدایل کی موجودگی میں دستخط کیے۔ دوسرا معاہدہ 1.2 بلین ڈالر کا ہوا جوکہ پٹرولیم مصنوعات کی تجارت کے لئے مختص ہے، اس معاہدے پر پاکستان کے وزیر برائے اقتصادی امور عمرایوب خان نے اسلام آباد میں وزارت تجارت کے ہیڈ کوارٹر میں فنڈ کے سی ای او اور پاکستان میں سعودی سفیر جناب نواف بن سعید المالکی کی موجودگی میں دستخط کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Welcome! It looks like you're using an ad blocker. That's okay. Who doesn't? But without advertising-income, we can't keep making this site awesome.