پاکستانکوروناوائرس

پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے آج سے قرنطینہ کی شرط ختم


راولپنڈی: سعودی عرب نے پاکستان کے عمرہ زائرین کیلئے پالیسی کا اعلان کر دیا۔ عمرہ زائرین سعودی عرب کی جانب سے منظور کی گئی کرونا ویکسینیشن کے بعد آج یکم دسمبر سے عمرہ کیلئے جا سکیں گے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے پالیسی جاری کر دی‘ قرنطینہ کی شرط کو ختم کر دیا گیا۔ سعودی عرب میں فائزر کی ڈبل ڈوز ویکسین‘ آکسفورڈ کے دونوں ویکسین کی ڈبل ڈوز‘ میڈورنا کی ڈبل ڈوز‘ جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز کی منظوری ہے۔ اس کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ ویکسین بھی قابل قبول ہو گی جس کے لئے تین دن کا قرنطینہ لازمی ہو گا اور پی سی آر ٹیسٹ کے بعد عمرہ ادائیگی کی اجازت دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button