بین الاقوامی

افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مر بوط کو شش ہونی چاہئیں: جنرل باجوہ

 اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیا ہے کہ افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مربوط کوششیں کی جانی چاہئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کو آرمی چیف سے بحرین کے چیف آف سٹاف میجر جنرل شیخ عبدالعزیز بن سعود الخلیفہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور باہمی تعاون کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ  علاقائی امن و استحکام کیلئے افغانستان پر عالمی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ دور رس تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر بحرین کے چیف آف سٹاف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں عسکری تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ معزز مہمان نے افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Welcome! It looks like you're using an ad blocker. That's okay. Who doesn't? But without advertising-income, we can't keep making this site awesome.