بین الاقوامی

افغان خواتین کے حقوق سے متعلق سپریم لیڈر ملا ہیبۃ اللہ کا بڑا فیصلہ

کابل :افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ نے فتوی جاری کر تے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہر صورت حقوق دئیے جائینگے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق امارت اسلامی افغانستان کے سپریم لیڈر نے وزارتوں سے خواتین کے حقوق پر سنجیدہ کاروائی کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی۔ ملا ہیبت اللہ نے فتوے میں کہا کہ کوئی شخص کسی عورت سے زبردستی شادی نہیں کر سکتا ، جبکہ بیوہ عورت کو اس کے شوہر کی وراثت سے حصہ دیا جائے گا ۔ طالبان سپریم لیڈر نے وزارت ثقافت و اطلاعات کو بھی حکم دیا کہ خواتین کے حقوق پر مواد شائع کیا جائے تاکہ خواتین کے ساتھ حق تلفی کو روکا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Welcome! It looks like you're using an ad blocker. That's okay. Who doesn't? But without advertising-income, we can't keep making this site awesome.