بین الاقوامی

عرب اتحاد کی 13 کارروائیاں ‘ 90 سے زیادہ حوثی ہلاک ‘8 گاڑیاں تباہ

صنعا: یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں مارب میں حوثیوں کے خلاف 13 کارروائیاں کی گئیں۔ ان کارروائیوں میں ایران نواز باغیوں کی 8 عسکری گاڑی تباہ ہو گئیں اور 90 سے زیادہ جنگجو مارے گئے۔اس سے قبل عرب اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ صنعاء  میں حوثیوں کے عسکری ہدف پر فضائی حملہ کیا گیا۔ حملے میں صنعاء  کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منتقل کیے گئے ہتھیاروں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔عرب اتحاد کے مطابق صنعاء  اور صعدہ میں قانونی عسکری اہداف کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اتحاد نے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہدف بنائے گئے مقامات کے نزدیک جمع ہونے یا اس کے قریب آنے سے گریز کریں۔اتحاد نے واضح کیا کہ تمام کارروائیوں میں شہری مقامات اور شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button