سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان کا بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ

 ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور، پاکستان نے پاکستان کا بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پاکستان نے بابرکروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کیا ہے، بابر کروز میزائل ون بی کا تجربہ رینج میں اضافے کے حوالے سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تاریخی لمحات پر ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی منج اور چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر نے تجربے کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمدعلی اور دیگر موجود تھے۔ ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں ،انجینئرزکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں مزید بہتری آئےگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button