پاکستانکوروناوائرس

کورونا کی پانچویں لہر اومی کرون تیزی سے پھیل رہی ہے ،این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر اومی کرون کی صورت میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔سربراہ این سی اوسی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس میں کورونا کیسز کے اعدادوشمار،ویکسینیشن پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں کورونا کیسز کے پھیلائوکا جائزہ لیا گیا۔ این سی اوسی نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر اومی کرون کی صورت میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ کراچی میں گذشتہ 3 روز میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2فیصد سے 6فیصد ہوگئی۔ این سی اوسی اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کورونا ویکسین لگوانے والے افراد اومی کرون سے کم متاثر ہوتے ہیں۔ این سی اوسی نے کہا کہ شہری کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کیلئے ویکسین لازمی لگوائیں۔ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد کیا جائے۔این سی اوسی اجلاس میں ویکسینیشن کے لازمی نظام کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں ضلعی سطح پر ویکسینیشن کے اہداف کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صوبوں کو ویکسینیشن کے مقررہ اہداف جلد حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔این سی اوسی حکام نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر ویکسینیشن کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button