پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

متحدہ عرب امارات کے تعاون سے شیخہ فاطمہ گرلز کیڈٹ کالج تربت کا قیام

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا متحدہ عرب امارات کے تعاون سے شیخہ فاطمہ گرلز کیڈٹ کالج تربت کے قیام پر اظہار مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج کی تعمیر خواتین کی تعلیم و تربیت کے لیۓ اہم پیشرفت ہے۔شیخہ فاطمہ گرلز کیڈٹ کالج  کے قیام سے خواتین کے معاشرے میں باوقارحیثیت میں اضافہ ہو گا۔ طالبات کے لیےپیشہ وارانہ تعلیم میں پہلے گرلز کیڈٹ کالج کا قیام سنگ میل ثابت ہوگا۔ جنوبی بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیۓ ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔شیخہ فاطمہ گرلز کیڈٹ کالج تربت  معیاری تعلیم کی فراہمی کا ایک اہم ادارہ ہو گا۔ اس ادارے سے  سالانہ 400 طالبات فارغ التحصیل ہو کر آرمی، میڈیکل اور انجینئرنگ کے شعبوں میں خدمات انجام دینگی۔صوبائی حکومت ادارے کی مزید تعمیر و ترقی اور اس کے مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button