پاکستانکوروناوائرس

اومی کرون : کراچی میں لاک ڈاؤن کا عندیہ ، پنجاب ، خیبر پی کے میں نئے مریض

اسلام آباد : کرونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 955 ہوگئی۔ پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 99 ہزار 848 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 85 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں اومی کرون کے نئے کیسز میں سے 42 مریضوں کا تعلق لاہور اور ایک مریض کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ صوبے میں تعداد 217 ہوگئی ہے جن میں لاہور سے 211 ، راولپنڈی 4 اور شیخوپورہ سے 2 مریض ہیں۔ پشاور کے ڈاکٹر حیدر سہیل پراچہ میں اومی کرون کی تصدیق‘ اسلام آباد اور لاہور میں درجنوں نئے کیسز سامنے آ گئے۔ پشاور کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ متاثرہ افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 36 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی۔ وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کیسز کی تعداد 177 ہو گئی۔ پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 955 ہو گئی۔ صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 170 ہو گئی ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button