بین الاقوامی

مسجد نبوی کی چھت کھل گئی، بغیر اجازت حج پر سخت سزا

جدہ: سعودی عرب نے اجازت کے بغیرحج کرنے والوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کردیں۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بغیراجازت حج کرنے پر قید، جرمانہ اورحج سے محرومی کی سزائیں متعین کی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بغیراجازت نامہ منیٰ، مزدلفہ اورعرفات جانے پر 15 ہزا ریال جرمانہ ہوگا جبکہ بغیراجازت عازمین کو مقامات حج لے جانے والے پر 50 ہزارریال فی عازمین جرمانہ ہوگا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے پرغیرملکیوں کو مملکت سے بے دخل کردیا جائے گا۔ سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجدِ نبوی ﷺ کی چھت نمازیوں کے لیے کھول دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ نے بتایاکہ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے اور نمازیوں کی بڑھتی تعداد کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب کے سکولوں میں 10 روز کی چھٹی کے بعد مسجدِ نبویﷺ میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button