پاکستان

بنوں: کوئٹہ میں آپریشن‘ کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

بنوں: سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 2  سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔  ترجمان سی ٹی ڈی مطابق مصدقہ اطلاعات پر گزشتہ رات ضلع بنوں کے علاقے تھانہ لکی کے حدود امیر وانڈا روڈ پر دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، ان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف،6 میگزینز اور کافی تعداد میں کارتوس اور 02 بنڈولوئر شناختی کارڈ، نقد رقم، مختلف قسم کے کارڈز، اور ایک عدد بوری برنگ سفید جس میں بارودی مواد دیسی خود ساختہ آئی ای ڈی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کمانڈر ہارون عرف ضرر گنڈا پور گروپ سے ہے،  شناخت محمد نصیر عرف نصیر مولوی اور آصف علی  سکنہ لکی سے ہوئی، دہشت گرد لکی پولیس موبائل پر حملے میں ملوث تھے۔ کوئٹہ میں م مشرقی بائی پاس پر کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک کر دیئے ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت محمد اصغر کے نام سے ہوئی ہے اس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button