بین الاقوامی

امریکہ نے افغانستان کو308 ملین ڈالر دینے کا فیصلہ : افغان وزیر دفاع کا سابق حکومتی افسران کیلئے اہم اعلان

واشنگٹن: امریکہ نے رواں سال افغانستان کو 308 ملین ڈالر انسانی امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ مطابق امریکہ کی جانب سے افغانستان کو دی جانے والی امدادی رقم اشیائے خوردونوش‘ صحت اور دیگر ضروریات مہیا کرنے کے لئے استعمال ہو گی۔ واضح رہے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی اپیل کے بعد امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔بائیڈن انتظامیہ کے مطابق امریکہ افغانستان کو کرونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں بھی دے گا۔ نئی امداد فلاحی تنظیموں کے ذریعے افغان عوام تک پہنچائی جائے گی۔ دوسری طرف افغان وزیردفاع ملا محمد یعقوب نے پچھلی حکومت کے افسران سے واپس آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچھلی حکومت سے زیادہ آپ کی عزت کریں گے۔ آپ افغانستان کا سرمایہ ہیں۔ آپ لوگ واپس آئیں اور اپنا کام جاری رکھیں.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button