پاکستان

جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے حلف لیا۔ جسٹس عائشہ ملک کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔خیال رہے صدر مملکت کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت قانون اور انصاف نے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، وہ عدالت عظمیٰ کی پہلی خاتون جج بن گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button