بین الاقوامیسائنس و ٹیکنالوجی

عالمی ٹیکنالوجی کانفرنس یکم فروری سے سعودی عرب میں ہوگی

اسلام آباد: سعودی عرب ٹیکنالوجی کے استعمال سے مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ریاض میں یکم سے 3 فروری تک عالمی ٹیکنالوجی کانفرنس LEAP کی میزبانی کرے گا۔ کانفرنس میں 80 ممالک کے 350 مقررین کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے 700 اختراعی اور سٹارٹ اپس 40,000 مقامی اور بین الاقوامی زائرین کے ساتھ شامل ہوں گے۔ حصہ لینے والے اسٹارٹ اپس کے لیے ایک ملین ڈالرکے ایوارڈز رکھے گئے ہیں جوجیتنے والوں کو دیئے جائیں گے۔ ایونٹ کا مقصد دنیا کے عظیم ترین ذہنوں کو اکٹھا کر کے ان کے بہترین آئیڈیاز سے فائدہ اٹھانا ہے ۔ سی ای او اگنائٹ، عاصم شہریار حسین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ پاکستان، MoITT، Ignite  اور ہمارے NICs کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ 12 NIC سٹارٹ اپس LEAP 2022  میں شرکت کریں گے۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button