بین الاقوامی
سابق افغان وزیر انصاف کابل واپس پہنچ گئے ، وزیر خارجہ سے ملاقات
کابل: سابق افغان حکومت کے وزیر انصاف عبدالسلام رحیمی کابل واپس پہنچ گئے۔ انہوں نے دفتر خارجہ میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات بھی کی۔ جبکہ امیر خان متقی نے انہیں افغانستان واپسی پر خوش آمدید کہا اور ان سے افغانستان کی ترقی کے لئے مل کر ساتھ چلنے کا اعادہ کیا۔