بین الاقوامی

وزیرخارجہ کا افغانستان میں امن و استحکام کیلئے عالمی برادری کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں امن واستحکام کو مضبوط کرنے کی بین الاقوامی برادری کی کوششوں کی حمایت کرنے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا ہے۔آج(پیر) اپنی جرمن ہم منصب Annalena Baerbock سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے افغانستان سے انخلاء کے عمل میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے یوکرین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیرخارجہ نے اپنی جرمن ہم منصب کو پانچ اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کے بعد بھارت کی طرف سے کی گئیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے بارے میں بتایا۔جرمنی کی وزیرخارجہ Annalena نے افغانستان سے انخلاء کے عمل میں پاکستانی مدد کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس سلسلے میں آئندہ بھی پاکستان کی مدد جاری رہے گی۔شاہ محمود قریشی نے جرمنی کی وزیرخارجہ کو پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم کے دورہ جرمنی کی تیاریوں کے سلسلے میں مددگار ثابت ہوگا۔وزیرخارجہ نے اپنی جرمن ہم منصب کو حالیہ دنوں میں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button