کھیل

دورہ پاکستان: آسٹریلوی ٹیم کل اسلام آباد پہنچے گی

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم چارٹرڈ طیارے سے اسلام آباد آئے گی، پی سی بی حکام ایئرپورٹ پر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا استقبال کریں گے۔ آسٹریلوی ٹیم ہوٹل میں دو روز تک بائیو سیکیور ببل میں رہے گی، بائیو سیکیور ببل کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کھلاڑی پریکٹس شروع کریں گے، آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 27 فروری سے 6 اپریل تک پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ واضح رہے کہ پاک آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button