بزنسپاکستانسیر و سیاحت

پاکستان کیساتھ  معاشی ، سماجی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہوا: چینی قونصل جنرل  

کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بیجان نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاشی ، سماجی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہورہا ہے ، بلوچستان میںقائم کئے جانے والا پاک ، چین دوستی ہسپتال نہ صرف لوگوں کو اچھی سہولت کے مواقع فراہم کرے گا ، بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات بھی مزید مضبوط اورمستحکم ہوں گے ،وہ کلفٹن میں واقع 200 بیڈ کے جدید التمش جنرل ہسپتال کے دورے کے موقع پر اظہار خیال اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ، اسپتال آمد پر سربراہ التمش ہسپتال ڈاکٹر محمد التمش اور ڈاکٹر شاہینہ التمش نے ہسپتال کے عملے کے ہمراہ قونصل جنرل کو خوش آمدید کہا ، اس موقع پر ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر منیراحمدنے قونصل کو ہسپتال میں موجود سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی ، چین کے قونصل جنرل کو ہسپتال کی جانب سے شیلڈ اور گلدستہ بھی پیش کیا گیا ، قونصل جنرل ہسپتال میں موجود سہولتوں کو سراہا ، انہوں نے کہا کہ التمش ایک جدید ہسپتال ہے ، یہاں صحت کی اعلی معیار کی سہولت موجود ہے ، 2 کروڑ 40 لاکھ والے آبادی کے شہر کو مزید ہسپتالوں کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں وفاقی اور سندھ حکومت جو کوششیں کررہی ہے ، اس سے یقینا لوگوں کو بہتر صحت کی سہولیات ملیں گی ، انہوں نے کہا کہ التمش ہسپتال نے کراچی شہر میں رہنے والوں کو یکساں علاج کے مواقع فراہم کر کے لوگوں سے احساس محرومی ختم کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ ہسپتال میں لوگوں کو علاج فراہم کرنے کے لئے چین کے آلات اور مشینری بھی موجود ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button