بین الاقوامی

افغانستان: داعش خراسان کے بانی رکن نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے سامنے دہشت گرد گروپ داعش خراسان کے بانی اراکین میں سے ایک شیخ عبدالرحیم مسلم دوست نے ہتھیار ڈال دیے۔یہ پیشرفت افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران سامنے آئی جس میں سکیورٹی افسران اور طالبان کے مقامی حکام نے شرکت کی۔معروف سابق طالبان رہنما اور داعش خراسان کے علاقائی سربراہ شیخ عبدالرحیم مسلم دوست نے مشرقی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت میں طالبان حکام کے سامنے ہتھیار ڈالے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button