پاکستانکھیل

پنڈی اسٹیڈیم میں گونجتی اذان کی آواز خوشگوار لمحہ تھا، آسٹریلوی کپتان

24سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے پر آئی آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اپنی تحریر میں تاریخی دورے کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ہے۔تحریر میں پیٹ کمنز نے پاکستان کے دورے کو غیر معمولی اور اپنے کیرئیر کا خاص لمحہ قرار دیا۔پیٹ کمنز نے اپنی تحریر میں ٹریننگ سیشن کے دوران محسوس کیے جانے والے کچھ خوشگوار اور انوکھے لمحات کا بھی ذکر کیا۔آسٹریلوی کپتان نے لکھا کہ منگل کے روز ٹریننگ کے دوران بہت خوشگوار لمحہ تھا جب پنڈی کے اسٹیڈیم میں دور دراز پہاڑوں سے اذان کی آواز گونجتی سنائی دی۔پیٹ کمنز نے لکھا کہ اس کے بعد مجھے پتا چلا کہ اس سیریز کے دوران ہر جمعہ کو پہلا سیشن ڈھائی گھنٹے کا ہوگا جو ایک گھنٹہ نماز بریک پر مشتمل ہوگا کیوں کہ جمعہ ہفتے بھر کا مقدس دن ہے۔آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران ٹیم اسکواڈ ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھ رہا ہے۔پیٹ کمنز نے اپنی تحریر میں پاکستان میں ملنے والی بہترین سکیورٹی کی تعریف بھی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button