بین الاقوامی
کابل پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری ، گذشتہ چھ ماہ میں مختلف جرائم میں مطلوب 2180 ملزمان کو گرفتار
کابل: کابل پولیس نے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چھ ماہ میں کابل پولیس نے مختلف جرائم میں مطلوب 2180 ملزمان کو گرفتار کیا۔ اس موقع پر ترجمان کابل پولیس خالد زردان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان میں سے بیشتر ملزمان کلیئرنس آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی کے دوران گرفتار کئے گئے تھے۔ یاد رہے افغان حکومت ان دنوں غیر قانونی اسلحہ قبضے میں لینے کی مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔