بین الاقوامی
افغانستان: زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ
کابل: افغانستان میں زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، نہروں کے نظام کو بہتر کرنے اور بیجوں کی تقسیم کو منصفانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور عبدالغنی برادر نے کابل میں ایک تقریب میں کہا جلد ہی افغانستان زرعی اجناس کا ایک بڑا برآمدی ملک بن کر سامنے آئے گا۔