بین الاقوامیپاکستان

سعودی عرب پر حملوں کے بعد پاکستان کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے سعودی عرب پر یمن سے کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب کے مختلف حصوں میں شہری انفراسٹرکچر اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے حوثی ملیشیا کی طرف سے شروع کیے گئے ڈرون اور میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ان حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف برادر مملکت سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button