Uncategorized

متحدہ عرب امارات کا رمضان سے قبل سینکڑوں  قیدیوں  کی معافی کا اعلان

دبئی  (اے پی پی)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے رمضان المبارک سے قبل یو اے ای  کی جیلوں سے 540 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کے صدر کی جانب سے سالانہ بنیاد پر قیدیوں کی سزا میں رعایت کا اعلان  ماہ رمضان سے قبل کیا جاتا ہے۔اس رعایت اور ہمدردی کا خاص مقصد اصلاح معاشرہ کے ساتھ ساتھ یہ ہے کہ معافی پانے والے قیدیوں کو نئی زندگی شروع کرنے اور ان کے اہل خانہ کی تکلیف کو کم کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔رہائی پانے والے قیدیوں کو اپنے مستقبل کو نئے سرے سے بہترکرنے کا موقع میسر آئے اور وہ ذمہ داری کے ساتھ معاشرے میں اپنی آئندہ زندگی سکون اور قوانین کے مطابق گزار سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button