بین الاقوامی

افغان مالی بحران ، جرمنی کا مالی امداد کرنے کا اعلان

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئر بوک نے اقوام متحدہ کی جانب سے منعقدہ ایک ورچوئل کانفرنس میں افغانستان کو انسانی امداد کے طورپر مزید 200 ملین ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ یہ کانفرنس افغانستان کے لیے 4.4 ارب ڈالر کی امدادی رقم جمع کرنے کے خاطر منعقد کی گئی تھی۔ کانفرنس کے اختتام تک 41 ممالک نے مجموعی طور پر 2.44 ارب ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا۔ اقوام متحدہ کو امید ہے کہ اسے افغانستان کے لیے 4.4 ارب ڈالر کی رقم جمع کرنے میں کامیابی مل جائے گی۔ کسی ایک کانفرنس میں کسی واحد ملک کے لیے یہ اب تک کی سب سے بڑی امدادی رقم کا وعدہ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button