بین الاقوامی

سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دےدی

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ ہر قسم کے انٹری ویزے رکھنے والے افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔سعودی وزارت حج عمرہ نے عمرہ اپائنٹمنٹ کی بکنگ کے لیے تین مراحل طے کیے ہیں، پہلا مملکت میں داخلے کا ویزاحاصل کرنا، دوسرا رجسٹریشن کے وقت اس کی میعاد کو یقینی بنانا اور تیسرا ایپلیکیشن پر اپائنٹمنٹ بک کرنا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے(Eatmarna )ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ ب±ک کرنا ہوگی۔وزارت نے کہا کہ عمرہ اپائنٹمنٹ بکنگ کے زیادہ سے زیادہ6 گھنٹے کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں عمرے کی اجازت خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔اس کے علاوہ وزارت نے مزید کہا کہ اگر درخواست دہندہ کورونا سے متاثر نکلا یا کسی متاثرہ شخص سے رابطے میں رہا تو پھر بھی عمرے کی اجازت خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان امریکا، برطانیہ اور شینگن کے درست ویزا رکھنے والے شہریوں کے لیے ویزا آن آرائیول پروگرام کو بحال کرنے کے ایک ہفتے بعد آیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب نے امریکا، برطانیہ اور شینگن کا ویزا رکھنے والوں کے لیےویزہ آن ا?رائیول کی سہولت فراہم کردی تھی۔خیال رہے کہ شینگن ایریا 26 یورپی ممالک پر مشتمل ایک ایسا علاقہ ہے جس نے باضابطہ طور پر اپنی باہمی سرحدوں پر تمام پاسپورٹ اور دیگر تمام قسم کے سرحدی کنٹرول کو ختم کر دیا ہے۔اس کے علاوہ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے شہری جن کے پاس ویزا ہے اور وہ سعودیہ کی قومی ائیرلائن (فلائناس یا فلائیڈیل) میں کسی ایک پر سفر کر رہے ہیں، وہ اب پہلے ویزے کی درخواست دینے کے بجائے سعودی آمد پر 12 ماہ کا سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button