بین الاقوامی

او آئی سی کی افغانستان میں پوست پر پابندی کی تعریف

کابل: اسلامی تعاون تنظیم نے حال ہی میں امارت اسلامیہ کی طرف سے افغانستان بھر میں پوست کی کاشت پر پابندی کا خیرمقدم کیا۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے امارت اسلامیہ کے پوست کی کاشت پر پابندی کے فیصلے کی تعریف کی اور کہا کہ متبادل فصلوں کی کاشت اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے پروگرام کو افغانستان کے لیے بین الاقوامی برادری کی امداد کا حصہ ہونا چاہیے۔ افغان حکام نے کہا کہ حکومت کسانوں کیلئے متبادل فصل اور لوگوں کیلئے نئی ملازمتیں فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔ امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا، حکومت متبادل فصلیں لانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور منصوبے شروع کرنے کی کوشش کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button